آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک، حادثات نے بچے، خاتون سمیت 7جانیں لے لیں

آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک، حادثات نے بچے، خاتون سمیت 7جانیں لے لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرور شہید، کوٹ سلطان، دھنوٹ، کروڑ لعل عیسن، دائرہ دین پناہ، لودھراں(نمائندگان) آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ‘ ٹریفک حادثات نے بچے اور خاتون سمیت 7 جانیں لے لیں متعدد افراد زخمی ہوگئے اس سلسلہ میں چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ،نامہ نگار کیمطابق گزشتہ رات چوک سرور شہید گردونواح میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری کے دوران رنگ پور میں آسمانی بجلی گرنے سے محمد حفیظ نامی نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ چک نمبر 640/T.D.Aچوک سرور شہید میں قاسم چیمہ کے ڈیرے پر بجلی گرنے سے تین گائے اور ایک بچھڑا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ،اس کے علاوہ غلہ منڈی چوک سرور شہید میں حمید اینڈ کو کی دوکان کے سامنے لگے ہوئے بانس پر بجلی کے بلب پر بھی آسمانی بجلی گرنے سے نزدیکی پانچ دوکانوں کے یوپی ایس جل گئے دریں اثنائرشید ملیہ اور فیاض احمد چک نمبر 583ٹی ڈی اے سے شہر کی طرف آرہے تھے کہ ملتان روڈ پر عزیز گڈز کے نزدیک ملتان سے میانوالی جانے والے ٹرالر نمبر 5886/T.D.Aنے پیچھے سے ٹکر ماردی اور کئی میٹر تک موٹر سائیکل اور اس کے سواروں کو گھسیٹتا ہوا لے گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد نمبر دار رشید احمد ملیہ اور فیاض احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے پٹرولنگ پولیس چوکی ریاض آباد نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو قبضے میں لے لیا اور لاشوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب کوٹ سلطان سے نامہ نگار کیمطابق نواحی علاقہ شاہ پور دورٹہ کا رہائشی محمد حسین ڈوگر اپنے بھائی غلام قاسم اور بیوی زرینہ کو لیکر موٹر سائیکل پر پہاڑ پور جا رہا تھا کہ سلطان پٹرولیم کے سامنے سامنے سے آنیوالے تیز رفتار آئل ٹینکر کی زدمیںآکر دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جبکہ محمدحسین ڈوگر کی بیوی زرینہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کیمطابق گزشتہ روزریاض آباد شرقی دھنوٹ کے مقامی محمد عمران اورمحمد سانول ولد حق نواز اقوام مغل پٹھان بھٹہ خشت پر مزدوری کیلئے موٹر سائیکل پرسوار ہوکر لودھراں جا رہے تھے کہ چوہدری ضابطے خاں والے 5مرلہ سکیم کے پاس پیچھے سے آتا ہوا تیزرفتار وڑائچ طیارہ موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس سے نوجوان محمد سانول ولد حق نوازموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی محمد عمران کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا۔ کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کیمطابق راجن شاہ موڑ کے نزدیک ناڑیہ پل پر تیز رفتار کارنمبر 6450نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا موٹرسائیکل سواروارڈ نمبر6محلہ فضل آبادکے رہائشی محمد اسلم مہانہ شدید زخمی ہو گئی جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کیا گیازخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق دو بچیاں زخمی۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق دائرہ دین پناہ کی نواحی بستی گنجی کے رہائشی22سالہ مزدورمحمدریاض ولدمحمدنوازبھٹی جوگزشتہ ہفتہ سیم نالہ پررکشہ الٹنے سے شدیدزخمی ہوگیاتھاجسے نشترہسپتال ملتان میں داخل کردیاگیاتھا۔ایک ہفتہ بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجسے نمازجنازہ کے بعدلنگروالاقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق لو د ہرا ں کہر و ڑ پکا رو ڈ پر مو ضع خا ن پو ر کے قر یب د ھنو ٹ کے ر ہا ئشی حق نوا ز کا بیٹا عر فا ن بس کی زد میں آ کر جا ں بحق ہو گیا اور ور ثا ء نے قا نو نی کا ر وا ئی سے ا نکا ر کر دیا ۔