آج بھی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بادل برسنے کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

آج بھی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بادل برسنے کی ...
آج بھی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر بادل برسنے کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیا ت نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔

گزشتہ روز کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش مالم جبہ50 ، پٹن 32 ، کوہاٹ30، کالام 23، چراٹ 13،بالاکوٹ 10، پشاورائیرپورٹ، دیر 09 ، لوئر دیر 08 ، سیدو شریف،بنوں 07، چترال 06، پشاور سٹی 05 ، کاکول 03 ، دروش 02 ، ساہیوال 27، ٹوبہ ٹیک سنگھ15، کوٹ ادو12، لاہور پی بی او، فیصل آباد، شور کوٹ 07،سرگودھا، ملتان ، بہاولپور ائیرپورٹ 06 ، گوجرانوالہ، جوہرآباد، قصور ،جھنگ 04 ، منڈی بہاو¿الدین، اوکاڑہ 03، راولپنڈی02 ، کامرہ، سیالکوٹ ، لاہور ائر پورٹ ، منگلہ ،میانوالی ، ڈی جی خان ،بہاولپور سٹی 01، استور21،بگروٹ 14 بونجی 12 ، چلاس 07،گلگت 05 ، مظفر آباد 05، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو میں 45 ، سبی ، لسبیلہ 43 ، شہیدبینظیرآباد ، جیک آباد، سکرنڈ42 ڈگری جبکہ آج لاہور اور اسلام آباد میں کم سے کم 21، کراچی 26،پشاور 18، کوئٹہ ، چترال اور گلگت میں 09تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں