”10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلا ۔۔۔“یونس خان نے ایسا شاندار اعلان کردیا کہ آپ بھی دا د دیں گے

”10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلا ۔۔۔“یونس خان نے ایسا شاندار اعلان ...
”10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلا ۔۔۔“یونس خان نے ایسا شاندار اعلان کردیا کہ آپ بھی دا د دیں گے

  


جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد یونس خان نے اپنا بلا نیلام کر کے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سٹار بلے باز نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دس ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اب میں اپنا بلا نیلام کروں گا اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ ٹی سی ایف پاک نامی این جی او کو عطیہ کروں گا ۔واضح رہے کہ یونس خان اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سینئر و جونیئر کھلاڑی ہر وقت ان کی محنت کی تعرفیں کرتے رہتے ہیں ،یونس خان نے کرکٹ سے فارغ ہو کر بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا بھی سوچ رہے ہیں ۔

”یہ صرف میری ہی کامیابی نہیں بلکہ ۔۔۔“ٹیسٹ کرکٹر میں 10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد یونس خان نے ایسا بیان دے دیا کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

مزید : کھیل