بلوچستان میں شر پسندوں کا ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ،چار ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان میں شر پسندوں کا ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ،چار ایف سی اہلکار شہید
بلوچستان میں شر پسندوں کا ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ،چار ایف سی اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کو ر کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم شرپسندوں نے فرنٹیئر کور کے قافلے کو ضلع کیچ کی تحصیل مند میں نشانہ بنا یا اور ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار جوان شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے،دھماکے کی شدت سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ان کا کہنا ہے کہ ایف سی کے اہلکار معمول کی پیٹرولنگ پر تھے جب شر پسندوں نے انہیں نشانہ بنا یا ۔زخمی اہلکاروں کو تربت کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔جوانوں کی شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے شر پسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے ۔

”10ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بلا ۔۔۔“یونس خان نے ایسا شاندار اعلان کردیا کہ آپ بھی دا د دیں گے

مزید :

کوئٹہ -