چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثاربھی عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلتے رہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی کپتانی میں ایچی سن میں کرکٹ کھیلی ہے ،مجھے آج بھی آپ کی شارٹ یاد ہے ،آپ نے اتنی زور سے ہٹ کیا تھا کہ بال چرچ سے باہر چلی گئی تھی ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان سے مزید کہا کہ آپ کی آواز سے ملک میں بہتری یا خرابی ہو سکتی ہے۔ ”لیڈر دآف دی نیشن کے طور پر آپ کے پیچھے عوام ہیں “۔

دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، قانون نا سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں : چیف جسٹس ثاقب نثار کا عمران خان سے مکالمہ

مزید :

قومی -