ڈاکٹر عاصم حسین نے رہائی کے بعد امامت شروع کردی
کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین نے قید سے رہائی کے بعد اب امامت شروع کر دی ہے. ڈاکٹر عاصم نے ضیاء الدین ہسپتال میں تعمیر کی جانے والی مسجد میں نماز عصر کی امامت کرائی. ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں، طویل قید گزارنے اور درجنوں پیشیوں کے بعد انہیں مختلف مقدمات میں ضمانت پر پچھلے دنوں رہائی نصیب ہوئی ہے.سوشل میڈیا پر عام ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم حسین کو نماز کی امات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، نماز کے بعد مٹھائی بھی تقسیم کی جارہی ہے۔ویڈیود یکھئے