انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس : حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی ، فیصلہ محفوظ

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس : حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیر ...
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس : حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی ، فیصلہ محفوظ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حمزہ شبہاز شریف کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے غیر مشرو ط معافی مانگ لی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور حمزہ شبہاز شریف کیخلاف ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کیسز سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوءہیں ۔’’ہم اپوزیشن میں ہو کر لوگوں کو کونسا فنڈز دے سکتے ہیں‘‘، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ایم این ایز پر پابندی ہے ۔سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 8مئی کو سنایا جائے گا ۔

مزید : قومی