گالی دو اور فیصلہ لو تحریک انصاف کا وطیرہ ہے : دانیال عزیز کی عمران خان پر تنقید

گالی دو اور فیصلہ لو تحریک انصاف کا وطیرہ ہے : دانیال عزیز کی عمران خان پر ...
گالی دو اور فیصلہ لو تحریک انصاف کا وطیرہ ہے : دانیال عزیز کی عمران خان پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں پر الزامات لگانا انکا وطیرہ ہے جبکہ مسلم لیگ نواز نے سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا ۔”پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں عدالت کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے “۔عمران خان نے توہین عدالت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دم دبا کر گلیوں میں گھومتے پھرتے ہیں ۔ تحریک انصا ف کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے ۔” گالی دو اور فیصلہ لو پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے“۔
انہو ں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے کس قانون کا استعمال کیا ؟ یہ لو گ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ، تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ ان کے فنڈز کی تفصیلات نیٹ پر موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -