حنیف عباسی اور عابد شیر علی کا میڈیا پر آنا حکومتی پریشانی اور غصے کا اظہار ہے: معروف اینکر پرسن منصور علی خان کا دعویٰ

حنیف عباسی اور عابد شیر علی کا میڈیا پر آنا حکومتی پریشانی اور غصے کا اظہار ...
حنیف عباسی اور عابد شیر علی کا میڈیا پر آنا حکومتی پریشانی اور غصے کا اظہار ہے: معروف اینکر پرسن منصور علی خان کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی اور عابد شیر علی کا میڈیا پر آنا حکومت کی پریشانی اور غصے کی وجہ قرار دیدیا ۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد حنیف عباسی اور عابد شیر علی کا میڈیا پر آکر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ ”جب حنیف عباسی اور عابد شیر علی کو میدان میں ایک ساتھ اتارا جائے تو سمجھ لیجئے پریشانی اور غصہ انتہا کو پہنچ چکے ہیں “۔

نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن کو اس دلیل پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جہاں ایک شہری نے اس کے جواب میں لکھا ہے کہ ”آپ زیادہ پریشان لگ رہے ہیں “۔

یاد رہے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نوازشریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رکھا ہے جس پر گزشتہ روز حنیف عباسی نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی ، انہوں نے نوازشریف سے استعفیٰ طلب کرنے پر آصف علی زرداری اور شیخ رشید پر بھی الزامات کے امبارلگائے تھے جبکہ عابد شیر علی بھی اس حوالے سے سیاسی مخالفین کو اڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد