باراتی کے ایک اضافی رس گلا کھانے پر جھگڑا، لڑکی کا شادی سے انکار

باراتی کے ایک اضافی رس گلا کھانے پر جھگڑا، لڑکی کا شادی سے انکار
باراتی کے ایک اضافی رس گلا کھانے پر جھگڑا، لڑکی کا شادی سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اترپردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب صرف اس بات پر ختم کردی گئی کہ باراتیوں میں سے ایک شخص نے ایک کی بجائے 2 رسگلے کھالئے تھے۔لکھنئو سے 70 کلو میٹر دور چھوٹے سے گائوں کرما پور میں دلہا شیو کمار کی شادی وہیں کی ایک لڑکی سے طے پائی تھی جس کے لئے باراتی شادی کی تقریب میں پہنچے لیکن کھانے سے قبل ایک تنازعے سے پوری شادی کی تقریب ختم ہوکررہ گئی۔

’بارات لے کر آگئے ہو اور اس آدمی کو ساتھ نہیں لائے‘ بارات کے ساتھ دولہا ایک ایسے شخص کو لانا بھول گیا کہ دلہن ناراض ہوکر ایک اجنبی کے ساتھ شادی رچا کر چلی گئی، دولہا ہاتھ ملتا رہ گیا

مٹھائی کی میز پر دلہن کا ایک عزیز تعینات تھا جس کے ذمے یہ کام تھا کہ وہ ہر باراتی کو صرف ایک رس گلا کھانے کو ہی یقینی بنائے لیکن اس اصول سے ناواقف دلہا کے ایک قریبی عزیز نے ایک کی بجائے دو رس گلے کھالئے جس کے بعد معمولی بحث ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی کی صورت اختیار کرگئی اور نوبت یہاں تک جا پہنچی کہ دلہا کے ساتھ آئے مہمانوں نے دلہن کے عزیزوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ یہی نہیں باراتیوں نے دلہن کے والد کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔