پاناما کیس فیصلہ ، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وز یر اعظم کے خلاف قرارداد لانے کے لیے اجلاس طلب کر لیا

پاناما کیس فیصلہ ، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وز یر اعظم کے ...
پاناما کیس فیصلہ ، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وز یر اعظم کے خلاف قرارداد لانے کے لیے اجلاس طلب کر لیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف قرار داد پیش کرنے کے لیے اجلاس کو وقت سے پہلے ہی طلب کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ 2مئی تھی تاہم اب 25اپریل کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف قرا رداد پیش کریں گے ۔قرار داد میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کے پی کے اسد قیصر کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان بھی ہے۔

”آرمی چیف بتائیں اس آدمی کو نوٹوں بھرا بیگ لے کر ملک سے باہر کیوں جانے دیا گیا“

مزید : پشاور