پاناماکیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف ملزم ہیں : مولانا سراج الحق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو باقاعدہ ملزم ڈکلیئر کیا ہے تاہم اخلاقی طور پر جے آئی ٹی کی تحقیقات تک انہیں عہدے سے الگ ہونا چاہئیے ۔” پاناما کیس فیصلے کے بعد وزیر اعظم ملزم ہیں “۔کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کرپشن میں صرف ایک خاندان نہیں بلکہ بہت سے پردہ نشین ہیں جن کے نام پاناما لیکس میں آئے اور جنہوں نے قرضے معاف کرائے اور منی لانڈرنگ کی ۔” 60روز کیلئے کسی اور کو وزیر اعظم بنایا جا سکتا ہے “۔
’’یہ کام کرنے کا ارادہ نہیں ۔۔۔‘‘پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان نے دوبارہ وضاحت کردی
مولانا سراج الحق نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے وزیر اعظم کرسی چھوڑ دیں ، جب تک دامن صاف نہ ہو تب تک عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اخلاقی طور پر وزیر اعظم عہدے سے الگ ہو جائیں ۔ہم کرپٹ افراد کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں اور کرپشن کیخلاف عدالتوں ، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کریں گے ۔