سری لنکا نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز کپتان برقرار، لاستھ ملنگا کی واپسی
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں اپنے انوکھے اور منفرد باﺅلنگ ایکشن سے دنیا میں شہرت پانے والے لاستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز، دورہ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں شامل نہ ہونے والے اینجلو میتھیوز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ لاستھ ملنگا بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں چیمپینز ٹرافی کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
چیمپینز ٹرافی کیلئے سری لنکن سکواڈ کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوپل تھرنگا، نیروشن ڈیکویلا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، چمارا کاپوگیدرا، اسیلا گونارتنے، دنیش چندی مل، لاستھ ملنگا، سورنگا لکمل، نووان پرادیپ، نووان کلاسیکرا، تھیسارا پریرا، لکشن سنداکن اور سیکیوک پراسانا شامل ہیں جبکہ دلرووان پریرا اور دانوشکا گوناتھیلاکا کو سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کپتان اینجلو میتھیوز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے خیال سے مجھے بہترین ممکنہ ٹیم ملی ہے اس کے علاوہ ہم 17 کھلاڑی جا رہے ہیں جس کے باعث ہمارے پاس مزید آپشن بھی ہو گی۔ اگر کسی کے ساتھ کچھ ہو جائے، تو آپ کے پاس ایک یا دو زائد کھلاڑیوں کی موجودگی اچھی ہوتی ہے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”سری لنکا کو بہت زیادہ عزت و وقار بخشنے کا یہ ایک اور موقع ہے۔ یہ ہمارے لئے موقع ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپینز ٹرافی واپس گھر لائیں۔“