بنگلہ دیش نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں انجری کے بعد بحال ہونے والے شفیع الاسلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے میں مصروف شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق 15 رکنی سکواڈ کی قیادت مشرفی بن مرتضیٰ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، امر القیس، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابر رحمان، محمود اللہ، مصدق حسین، مہدی حسن میراز، سنزام الاسلام، مستفیض الرحمان، تسکین احمد، شفیع الاسلام اور روبیل حسین شامل ہیں۔ ناصر حسین، نور الحسن، سوباشیش رائے اور سیف الدین کو سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔