ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کے درجہ حرارت نے پریشان کر دیا ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کے درجہ حرارت نے پریشان کر دیا ، تصویر سوشل ...
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کے درجہ حرارت نے پریشان کر دیا ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کے درجہ حرارت نے پریشان کر دیا ۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنی حالیہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی میں موجود ہیں اور وہاں کی 37ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی سے بے حال دکھائی دے رہی ہیں ، اپنی اے سی والی گاڑی میں ہونے کے باوجود انہیں گرمی شدید پریشان کیے ہوئے ہیں ۔

Slightly hot ????????#Dubai #posttennis pic.twitter.com/Qe87gO5wI2

انسٹا گرام پر سامنے آنے والی اس تصویر میں وہ جیکٹ اور ٹوپی پہنے گاڑی میں سوارہیں ، تصویر کے ساتھ ثانیہ مرز ا نے ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ موسم تھوڑا گرم ہے ۔

تصویر پر لوگوں نے مزاحیہ انداز میں تاثرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میک اپ کے بغیر یہ آپکا حقیقی چہرہ ہے‘‘۔

مزید :

کھیل -