آسٹریلیا نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹیو سمتھ کینگروز کی قیادت کریں گے

آسٹریلیا نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹیو سمتھ ...
آسٹریلیا نے چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹیو سمتھ کینگروز کی قیادت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل سلیکٹر ٹریور ہونز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کے باعث باﺅلنگ اوربیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں بہترین آپشنز میسر ہوں گی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 15 رکنی سکواڈ کی قیادت سٹیو سمتھ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، پیٹ کومنز، ایرون فنچ، جون ہیسٹنگز، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئسس ہینرکس، کرس لین، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس، میتھیو ویڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل سلیکٹر ٹریور ہونز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہترین اور متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کے باعث باﺅلنگ اوربیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں بہترین آپشنز میسر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم اس وقت بہت ہی اچھی پوزیشن میں ہیں کیونکہ سلیکشن کیلئے بڑی تعداد میں بہترین کھلاڑی موجود تھے، اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم کا انتخاب انتہائی مشکل تھا جبکہ بہت سے ایسے اچھے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکا۔“

مزید :

کھیل -