پٹودی خاندان کیلئے ایک اورخوشخبری، سوہاعلیٰ خان بھی امید سے ہیں

پٹودی خاندان کیلئے ایک اورخوشخبری، سوہاعلیٰ خان بھی امید سے ہیں
پٹودی خاندان کیلئے ایک اورخوشخبری، سوہاعلیٰ خان بھی امید سے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہاعلی خان بھی امید سے ہیں اور اس کی تصدیق خود سوہاعلی خان اور ان کے شوہر کنال کیمو نے بھی کردی۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیف اور کرینہ کے ہاں تیمور کی پیدائش کے چند ماہ بعد پٹودی فیملی کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، سیف علی خان کی بہن سوہاعلی خان بھی امید سے ہیں اور تازہ تصاویر بھی سامنے آگئیں۔


خوشخبری کی تصدیق کے لیے جب سوہاعلی خان کے شوہر سے رابطہ کیاگیاتواُنہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں ،یہ درست ہے،سوہااور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ آئندہ سال پہلے بچے کے والدین بننے جارہے ہیں، ہم نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں‘۔
سوہا علی خان کو جب مبارکباد کا پیغام دیاگیا توانہوں نے جواب دیا کہ ’آپ کا بہت بہت شکریہ‘۔یادرہے کہ گزشتہ سال سوہاعلی خان اور اداکارکنال کی شادی دہلی میں ہوئی جبکہ شادی سے قبل بھی دونوں کی دوستی تھی ۔ سوہا علی کی تازہ تصویر دیکھئے

#SohaAliKhan ❤️

A post shared by Celebrities Babies (@celebrities_babies) on

مزید :

تفریح -