عمران خان، ایک شیطان اور مکار مولوی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری، اختلافی نوٹ قرآن کی کسی آیت، حدیث مبارکہ یا اقوالﷺ سے شروع ہوتا تو بہتر تھا: وزیر قانون پنجاب

عمران خان، ایک شیطان اور مکار مولوی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری، ...
عمران خان، ایک شیطان اور مکار مولوی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری، اختلافی نوٹ قرآن کی کسی آیت، حدیث مبارکہ یا اقوالﷺ سے شروع ہوتا تو بہتر تھا: وزیر قانون پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ وہی ہے جو تین ججوں نے سنایا ہے جبکہ اختلافی نوٹ فیصلہ نہیں ہے لیکن عمران خان اور ان کیساتھ ایک شیطان، اور ایک مکار مولوی سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور اختلافی نوٹ کو بہانہ بنا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
بہتر تھا کہ اختلافی نوٹ قرآن کی کسی آیت، حدیث مبارکہ یا اقوام رسولﷺ سے شروع ہوتا مگر پتہ نہیں کون گاڈ فادر ہے جس سے یہ شروع کیا گیا ہے۔ فیصلے میں سوالات صرف میاں محمد شریف اور حسن اور حسین نواز کے کاروبار سے متعلق ہیں جبکہ نواز شریف، مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ہے۔ ہماری آوازیں بلند ہونے کیلئے بے تاب ہیں اور اگر یہ بلند ہو گئیں تو پھر انہیں دبایا نہیں جا سکے گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف تھا کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ وہ صاف اور شفاف تحقیقات کرے لیکن سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے پر دھمکیاں دی گئیں اور عوام دل گرفت ہیں کہ مارے اداروں کو دباﺅ میں لایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی ایک بھی نکات ایسا نہیں جس میں میاں نواز شریف کا ذکر ہو بلکہ 7 سوالات میاں محمد شریف کے کاروبار سے متعلق ہیں اور 4 سوال حسن اور حسین نواز کے کاروبار سے متعلق ہیں اور نواز شریف، مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار سے متعلق اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جو انسان اپنا جواب دینے کیلئے دنیا میں موجود نہ ہو اس کیلئے قانون بڑا واضح ہے البتہ جو موجود ہیں انہیں تمام شہادتیں پیش کرنی چاہئیں اور کی بھی گئی ہیں جبکہ نواز شریف کے بچوں سے جو سوالات پوچھے گئے ہیں وہ ان کا جواب دیں گے۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہیں اور عمران خان نے بھی پوری قوم سے ایک بار نہیں درجنوں بار یہ کہا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو گا اسے من و عن تسلیم کیا جائے گا لیکن اب عمران خان، اس کیساتھ ایک شیطان اور ایک مکار مولوی سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ایک حصے کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، وہ اس کو رد کر رہے ہیں، یہ توہین عدالت ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے ۔ عمران خان ایک اختلافی نوٹ کو بہانہ بنا کر اپنی بات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اختلافی نوٹ فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ فیصلہ وہی ہے جو تین ججوں نے دیا ہے، اختلافی نوٹ رائے ہو سکتی ہے اور اس رائے کو فیصلہ نہیں کہا جا سکتا، نہ وہ قانون اور آئین کی نظر میں فیصلہ ہوتا ہے۔ ” یہ نہیں کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو ۔“


انہوں نے کہا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ بہترین جج اور انسان ہیں، میرا ان کیساتھ بہت پرانا تعلق ہے جب وہ وکالت کرتے تھے، وہ ذہین اور قابل انسان ہیں لیکن ایک رائے سے اختلاف ہو سکتا ہے، بہت ہی اچھا ہوتا کہ وہ اپنا اختلافی نوٹ قرآن پاک کی کسی آیت، حدیث مبارکہ، یا اقوال رسولﷺ سے شروع کرتے، مگر پتہ نہیں وہ کون ہے گاڈ فادر جس سے اختلافی نوٹ شروع کیا ۔ میں نے ہر جگہ یہی دیکھا ہے کہ فارچیون کا مطلب دولت کا ذخیرہ نہیں بلکہ خوش بختی ہوتا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے مزید کہا کہ ایک آدمی نے ہر کسی کی گپڑی اچھالنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے ، جلسوں میں عدالتوں سے متعلق ہتک آمیز گفتگو کی جاتی ہے ۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو دھمکیں اور گالیاں دی جاتی ہیں ، یہی رویہ ”لوچا سب سے اوچا“ کے مترادف ہے لیکن اصل فیصلہ تو عوام نے کرنا ہے جو 2018ءکے الیکشن میں ہی ہو گا، اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ دھمکیوں اور پراپیگنڈے سے ہم ہتھیار ڈال دیں گے ، ہماری آواز بلند ہونے کو بے تاب ہے اور اگر یہ بلند ہو گئیں تو پھر دبائی نہیں جا سکیں گی۔ الیکشن میں عوام نے حق اقتدار سے محروم کیا تو ہم قبول کریں گے اور چوں چراں نہیں کریں گے اور جسے موقع دیں گے اسے سلام کریں گے۔

مزید :

لاہور -