نواز شریف نے اپنی تجوریاں بھریں، عمران خان پٹھان نہیں بلکہ اس کا شجرہ ” ٹائیگر نیازی “ سے ملتا ہے: آصف علی زرداری

نواز شریف نے اپنی تجوریاں بھریں، عمران خان پٹھان نہیں بلکہ اس کا شجرہ ” ...
نواز شریف نے اپنی تجوریاں بھریں، عمران خان پٹھان نہیں بلکہ اس کا شجرہ ” ٹائیگر نیازی “ سے ملتا ہے: آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اقتدار میں آکر اپنی تجوریاں بھری ہیں ، سندھ میں آکر کہتے ہیں کہ میں جیبیں بھر کر لایا ہوں، قوم خزانے سے وعدے کرکے بھی ایفا ءنہیں کئے جاتے ،عمران خان کو کوئی جانتا ہی نہیں، خان کا لاحقہ لگا کر پشتون بننے کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، پشتون ہونے کے لئے شجرہ نصب ہونا چاہئے، عمران خان کا شجرہ کسی پختون سے تو نہیں لیکن ”ٹائیگر نیازی “ سے ضرور ملتا ہے۔

عمران خان، ایک شیطان اور مکار مولوی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری، اختلافی نوٹ قرآن کی کسی آیت، حدیث مبارکہ یا اقوالﷺ سے شروع ہوتا تو بہتر تھا: وزیر قانون پنجاب
پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بہت جلد جانا پڑے گا ، میاں صاحب سندھ میں جا کر کہتے ہیں کہ وہ جیبیں بھر کر آئے ہیں ، وہ ایسا کیوں کہتے ہیں کیا وہ یہ پیسا اپنی جیب سے دے رہے ہیں ، تمام ججوں نے بھی گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ہے،عجیب بات ہے کہ کیس کے دونوں فریقین فیصلے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں حالانکہ عدالتی بینچ کے دو ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔ آصف زرداری نے بھی مک گیا تیرا شو نواز ، گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔

زرداری صاحب کا دُکھ
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک کپتان نکلا ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ پختون ہے، جس کے نام کے ساتھ خان لکھا ہے، لیکن پختون ہونے کے لیے پہلے پختون زبان آنی چاہیے اور پھر اس کا شجرہ بھی پختونوں سے ہونا چاہیے، جبکہ کپتان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔عمران خان خود کو نواجوانوں کا لیڈر کہتے ہیں حالانکہ ان کی عمر مجھ سے بھی زیادہ تو وہ کیسے نوجوانوں کے لیڈر ہوسکتے ہیں؟ حقیقت میں نوجوانوں اور بچوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زرداری ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھیں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مسافر بس کوکس طرح حادثہ پیش آیا۔
مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، جبکہ سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے ۔پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس کا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں، بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ وہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں، ہم فاٹا کو کے پی کے میں ملا کر رہیں گے۔

مزید :

قومی -