گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنزبنانے پر مبارکباد

گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنزبنانے پر ...
گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنزبنانے پر مبارکباد

  



کراچی ( صباح نیوز)گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی کرکٹر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

معروف مصنف اور ناول نگار ایم اے راحت انتقال کر گئے 

ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پوری قوم ان کے اس کارنامہ پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یونس خان نوجوان کرکٹرز کے لئے قابل تقلید مثال ہیں۔وہ ایک قابل فخر پاکستانی ھیں جنہوں نے ھمیشہ خود کو ھمیشہ تنازعات سے محفوظ رکھا۔گذشتہ 17 سال کے دوران یونس خان نے دنیا کے ہر میدان پر پاکستان کا پرچم بلند کیاہے۔ یونس خان صحیح معنوں میں اس اعزاز کے حقدار ہیں۔

مزید : کھیل