آصف زرداری حساب سے بچنے کے لئے جلسے کررہے ہیں،پیپلزپارٹی نے حاجیوں سمیت سب کولوٹا :طلال چوہدری

آصف زرداری حساب سے بچنے کے لئے جلسے کررہے ہیں،پیپلزپارٹی نے حاجیوں سمیت سب ...
آصف زرداری حساب سے بچنے کے لئے جلسے کررہے ہیں،پیپلزپارٹی نے حاجیوں سمیت سب کولوٹا :طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ آصف زرداری حساب سے بچنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے حاجیوں سے لے کر سب کو لوٹا ہے۔

نواز شریف نے اپنی تجوریاں بھری ہیں، عمران خان پٹھان نہیں بلکہ اس کا شجرہ ” ٹائیگر نیازی “ سے ملتا ہے: آصف علی زرداری

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری کا آصف زرداری کے بیان پررد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی پی پی اور تحریک انصاف کی دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون سب سے زیادہ نوازشریف پر تنقید کرتا ہے،ن لیگ نے اپنے حصے کا حساب دے دیدیا ہے اورفیصلہ میاں صاحب کے حق میں ہے جبکہ عدالت کے فیصلے کیساتھ ان پرصادق ، امین اور ان کی اہلیت پر مہر ہے لیکن مخالفین اختلافی نوٹ کوفیصلہ بنا کر پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزید تحقیقات اس لئے کی جاتی ہے کہ اگر کسی کو ذرا بھی شک ہوتو وہ بھی دور ہوجائے ۔پیپلزپارٹی کے دور میں پیسہ عوام پر نہیں پر خرچ کیا گیااور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔

مزید :

قومی -