پاکستان میں ہر سال ملیریا کے 5لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں

پاکستان میں ہر سال ملیریا کے 5لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں
پاکستان میں ہر سال ملیریا کے 5لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں

  



لاہور (صباح نیوز)پاکستان میں ہر سال ملیریا کے 5لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں، حقیقت میں ملیریا ایک مہلک اور جان لیوا بیماری ہونے کے ساتھ ساتھ 21ویں صدی کے صحت کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیر کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنزبنانے پر مبارکباد

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے تمام حصوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ملیریا کی بیماری کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق یہ بیماری پاکستان کے مختلف علاقوں میں صحت کے ایک خطرناک مسئلے کے طور پر بڑھ رہی ہے۔ صنعتی شعبے میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونا ، بغیر منصوبہ بندی کے بڑھتی ہوئی شہری آبادیاں اور صفائی کا ناقص انتظام ملیریا کے پھیلاﺅ کے اہم اسباب ہیں۔

ملیریا پر قابو پانے کی جاری حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ہمیں ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ آنے والے بجٹ میںاحتیاطی تدابیر کے لئے زیادہ فنڈز مختص کرے۔ملیریا کے خاتمے کے لئے سب سے بڑی احتیاطی تدبیر ملک میں مچھروں کا خاتمہ ہے جسکی بدولت مچھروں سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریاں جیسے ڈینگی اور چکن گونیا وغیرہ بھی ختم ہو جائیں گی۔

مزید : تعلیم و صحت