چوہدری نثار اور چوہدری تنویر کے بیٹے سیاست میں آ گئے،وزیر داخلہ کے بیٹے نے انتخابی حلقے میں باقاعدہ انتخابی سیکریٹریٹ قائم کر لیا

چوہدری نثار اور چوہدری تنویر کے بیٹے سیاست میں آ گئے،وزیر داخلہ کے بیٹے نے ...
چوہدری نثار اور چوہدری تنویر کے بیٹے سیاست میں آ گئے،وزیر داخلہ کے بیٹے نے انتخابی حلقے میں باقاعدہ انتخابی سیکریٹریٹ قائم کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن ) راولپنڈی کے2بااثر چوہدریوں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور سینیٹر چوہدری تنویر خان نے آئندہ انتخابات کیلئے اپنے بیٹوں کو انتخابی سیاست کے اکھاڑے میں باضابطہ طور پر اتار دیا ہے۔

نواز شریف نے اپنی تجوریاں بھری ہیں، عمران خان پٹھان نہیں بلکہ اس کا شجرہ ” ٹائیگر نیازی “ سے ملتا ہے: آصف علی زرداری

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ کے بیٹے نے انتخابی حلقے میں باقاعدہ انتخابی سیکریٹریٹ قائم کر لیا ہے اور روزانہ اس سیکریٹریٹ میں عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کے احکام جاری کرنے لگے ہیں، وزیر داخلہ کے صاحبزادے آئندہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیںگے جبکہ چوہدری تنویر اپنے بڑے بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال خان کوقومی اسمبلی اور چھوٹے بیٹے اسامہ چوہدری کوصوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں لے آئے ہیں، ان دونوں نے بھی بھرپور انداز میں کام شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے دونوں بڑے چوہدری اپنے بیٹوں کی بھرپور انداز میں سرپرستی کررہے ہیں اور ان کے لیے حلقوں میں باقاعدہ لابنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -