ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ اور بیٹی ایوانکا کے درمیان ’لڑائی‘ ہوگئی، وجہ بھی ایسی کہ امریکی صدر چکرا کر رہ گئے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کا شاید ہی کوئی ایسا پہلو ہو جسے نارمل کہا جاسکے۔ ان کی اہلیہ میلانیہ اور صاحبزادی ایوانکا کی باہمی چپقلش کو ہی دیکھ لیجئے۔ کہنے کو تو میلانیہ خاتون اول ہیں لیکن عملاً ایوانکا خاتون اول کی جگہ لے چکی ہیں اور رفتہ رفتہ ان کا اثر و رسوخ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی محبوب صاحبزادی کی جانب سے خاتون اول کی جگہ پر قبضہ جمانے کے باعث ماں بیٹی کے درمیان تعلق برف کی طرح سرد پڑچکا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین کے درمیان تلخی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ان کا اکٹھے چلنا ناممکن نظر آرہا ہے، اگرچہ وائٹ ہاﺅس کے ایک ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ معاملات بالکل ٹھیک ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے چند دن بعد ہی یہ خبر سامنے آگئی تھی کہ میلانیہ ان کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں نہیں بلکہ نیویارک سٹی میں اپنے 11 سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ ہی رہیں گی۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ اس کی تعلیم مکمل ہونے تک اس کے پاس ہی رہیں گے، لیکن واقفان حال کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے۔
دوسری جانب ایوانکا ہر اہم موقع پر اپنے والد کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔ وہ ان کے کاروبار کی نگران ہیں، اور انتخابی مہم کے دوران بھی بہت سرگرم رہی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کا سب سے بڑا سہارا ہیں۔ چینی صدر کا دورہ امریکہ ہو یا ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم سرکاری دورے، وہ ہر موقع پر ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔
’افغانستان میں ہم یہ کام کرتے تھے‘ جرمنی پہنچنے والے ہزاروں افغان مہاجرین ایک ہی بات کہنے لگے، یہ کیا کام ہے؟ جان کر یورپی حکام کے ہاتھوں کے بھی طوطے اُڑ گئے کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت دونوں خوتین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ میلانیہ اپنی جگہ واپس لینے کیلئے متحرک ہوچکی ہیں۔ وہ آج کل اپنا زیادہ تر وقت واشنگٹن میں گزاررہی ہیں اور بھرپور انداز میں یہ پیغام دینے کی کوشش کررہی ہیں کہ خاتون اول وہی ہیں۔ ایسی صورت میں امریکا کی ان دو اہم ترین خواتین کی سرد جنگ مزید شدت پکڑتی نظر آ رہی ہے۔