الانبار،داعش کے حملے میں 9 عراقی فوجی ہلاک،3 اغوا ،ایک گاڑی لاپتہ

الانبار،داعش کے حملے میں 9 عراقی فوجی ہلاک،3 اغوا ،ایک گاڑی لاپتہ
الانبار،داعش کے حملے میں 9 عراقی فوجی ہلاک،3 اغوا ،ایک گاڑی لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(یو این پی)عراق کے مغربی گورنری الانبار میں الرطبہ کے مقام پرشدت پسند گروپ داعش کے تازہ حملے میں کم سے کم نو فوجی ہلاک اور تین اغوا کرلیے گئے ہیں۔

نیو یارک کے رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک،2فائر فائٹر زخمی 

عراق کے سیکیورٹی حکام کے مطابق داعشی جنگجووں نے الرطبہ کے علاقے الصقار میں عراقی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو گھات لگا کرحملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں میں موجود نو فوجی ہلاک ہوگئے۔ جنگجووں نے تین فوجیوں کو یرغمال بنالیا جب کہ ایک گاڑی بھی لاپتہ ہے جوممکنہ طور پرداعش نے قبضے میں لے لی ہے، داعشی جنگجووں نے خراب موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوجی گاڑیوں پرحملہ کیا۔
حملے سے قبل مغربی انبار میں ریت کا شدید طوفان آیا تھا جس کے نتیجے میں زیادہ دور صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا،خیال رہے کہ مغربی الانبار کے تین اہم علاقے اب بھی داعش کے زیرتسلط ہیں۔ ان میں شام سے متصل القائم شہر خاص طور پراہمیت کا حال ہے، یہاں موجود داعشی جنگجو اکثر عراقی سیکیورٹی فورسز پرحملے کرتے رہتے ہیں۔ الرطبہ کے علاقے میں عراقی فوج پرحملوں میں القائم کے داعشی جنگجو پیش پیش رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -