گالی دینا تحریک انصاف کا وطیرہ ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف پختہ ثبوت ہیں:دانیال عزیز

گالی دینا تحریک انصاف کا وطیرہ ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف پختہ ثبوت ...
گالی دینا تحریک انصاف کا وطیرہ ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف پختہ ثبوت ہیں:دانیال عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ گالی دینا تو تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، ہمارے پاس عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف پختہ ثبوت موجود ہیں۔

سیاسی مخالفین ہم پر تنقیدکریں لیکن ججز اور اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں، سارا کھیل تماشہ الیکشن سے پہلے لیگی قیادت کو داغ دار کرنے کیلئے ہے: خواجہ سعد رفیق

تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے کہا کہ ان کے پارٹی اکاونٹس خفیہ ہیںلیکن تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ان کے اکاونٹس کی تفصیل ویب سائٹ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئینی اداروں کی تضحیک کررہی ہے اور بعد میں کبھی یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی الیکشن کمیشن کے پیچھے مگرہم تحریک انصاف کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ ہم نے تو سپریم کورٹ کے سامنے سر جھکا دیا ان کو پکڑ پکڑ کرلائیں گے ۔

مزید : قومی