مقبوضہ کشمیر میں ہندو فرقہ پرستوں کے ایجنڈے کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کی جائے گی: آسیہ اندرابی
سری نگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ علاقے میں ہندو فرقہ پرست اور فسطائی طاقتوں کے ایجنڈے کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کی جائے گی، بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں پر حملوں کے بعد بی جے پی کی سرپرستی میں ہندو دہشت گرد اب مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔
الانبار،داعش کے حملے میں 9 عراقی فوجی ہلاک،3 اغوا ،ایک گاڑی لاپتہ
تفصیلات کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ نریند مودی کا بھارت کا وزیر اعظم بنناواضح اشارہ تھا کہ مسلمانوں کو مستقبل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدقسمتی سے بی جے پی اور انتہا پسند ہندو جماعت جن سنگھ اپنی کٹھ پتلی اور مفاد پرست پارٹی کی مدد سے مقبوضہ کشمیر میں اقتدار میں آئے ۔ بی جے پی اب مسلم دشمن ایجنڈے کو کشمیر میں نافذ کررہی ہے ۔ مسلم دشمن طاقتوں کے حوصلے اتنے بلند ہونا کہ وہ مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمانوں پر حملے کرنا شروع کریں، تشویش کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو تحریک آزادی کو مضبوط کرنا چاہئے اوریہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ یہ نظریاتی جنگ ہے جہاں مسلمانوں اور برہمنوں کے نظریات ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ آ سیہ اندرابی نے ضلع بڈگام کے علاقے حیات پورہ چاڈورں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا۔