پاکستان ساﺅتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کاپورے جنوبی افریقہ میں نئی باڈیاں تشکیل دینے کا اعلان

پاکستان ساﺅتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کاپورے جنوبی افریقہ میں نئی باڈیاں ...
پاکستان ساﺅتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کاپورے جنوبی افریقہ میں نئی باڈیاں تشکیل دینے کا اعلان

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساﺅتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید احمد ولید بخاری نے کہا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن کا ہر ممبر پاکستان کا سفیر ہے،جو لوگ کہتے تھے کہ یہ ایسوسی ایشن چند دنوں کے لئے بنائی گئی ہے میں ان پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم غنڈہ گردی کی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے،سید احمد ولید بخاری گزشتہ روز جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاکستان ساﺅتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر سعید میو نے کہا کہ چند دنوں میں پورے ساﺅتھ افریقہ میں ایسوسی ایشن کی نئی باڈیاں تشکیل دیں گے، سعید میو نے مزید کہا کہ ہم ان تمام پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں جو اپنے ہم وطنوں کے ظلم کا شکار ہوئے ہیں،ہماری ایسوسی ایشن کا ہر سپاہی سچا پاکستانی ہے،ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا تحفظ کریں گے،اس موقع پر شاہد شریف اور عمر فواد بھی موجود تھے۔‎

مزید : بین الاقوامی