ماﺅ باغیوں نے دن دیہاڑے بھارتی فوج کے 26 جوانوں کو ہلاک کردیا

ماﺅ باغیوں نے دن دیہاڑے بھارتی فوج کے 26 جوانوں کو ہلاک کردیا
ماﺅ باغیوں نے دن دیہاڑے بھارتی فوج کے 26 جوانوں کو ہلاک کردیا

  



رانی پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں برسر پیکار ماﺅ نواز باغیوں نے حملہ کرکے بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 26جوانوں کو ہلاک جبکہ 6جوانوں کو زخمی کردیا ہے۔

اپوزیشن غیر سیاسی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر انہیں متنازع بنا رہی ہے: مریم اورنگزیب

بھارتی اخبار کے مطابق چھتیس گڑھ کے علاقے سکما میں سڑک کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کی سیکورٹی پر مامور پیرا ملٹری فورس پر حملہ کیا ہے ، پولیس کے مطابق باغیوں نے سی آر پی ایف پر یہ حملہ دن 12:45پر کیا۔

رشتہ داریاں کام پر اثر انداز نہیں ہوتی، اعتزاز احسن کے اکلوتے برادر نسبتی سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد تھے: مجیب الرحمان شامی

سی آر پی ایف کے سربراہ سندر راج کا کہنا تھا کہ ماﺅ باغیوں نے پہلے دیہاتی لوگوں کو ان کی ریکی کے لئے بھیجا بعدازاں 300کے قریب باغیوں نے حملہ کردیا۔اس دوران بھارتی جوانوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا، جس کے باعث زیادہ تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو بروقت روانہ کرکے لاشیں اٹھانے کا کام جاری کردیا گیا ہے۔جبکہ فورسز کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 5باغی بھی مارے گئے۔

ماﺅ باغیوں کے حملے میں زخمی سی آر پی ایف کے ایک جوان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی سیکورٹی پر مامور جوانوں کا تعلق پیرا ملٹری کے74ویں بٹالین سے تھا۔300کے قریب باغیوں نے ہم پر حملہ کیا جبکہ ہم صرف150تھے ، میں نے خود3سے4باغیوں کے سینوں میں گولیاں ماریں ۔

نریندر مودی کی سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد

واضح رہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چھتیس گڑھ ریاست میں ماﺅ باغیوں کی جانب سے یہ دوسرا بڑا حملہ تھا،اس سے قبل گذشتہ ماہ ہی ماﺅ باغیوں نے سی آر پی ایف کے 12 جوانوں کو سکما میں ہلاک کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی