نیا گانا "حور " میرے دل سے بےحد قریب، اس سال کا سب سے بڑا گانا ہے:عاطف اسلم

نیا گانا "حور " میرے دل سے بےحد قریب، اس سال کا سب سے بڑا گانا ہے:عاطف اسلم
نیا گانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ میں بڑا نام کمانے والے چند فنکاروں میں ایک اہم نام پاکستان کے کامیاب گلوکار عاطف اسلم کا ہے، جن کی آواز کے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی لوگ دیوانے ہوگئے ہیں۔عاطف اسلم نے ایک اور بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے نیا گانا ’حور‘ گایا، اس فلم میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

باہو بلی نے ریلیز سے قبل ہی 5سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا

تفصیلات کے مطابق اپنے گانے ’حور‘ کے حوالے سے عاطف اسلم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ گایا میرے دل سے بےحد قریب ہے، یہ میرا اس سال کا سب سے بڑا گانا بھی ہے۔یہ گانا اور بھی خاص اس لیے ہے کیوں کہ میرے گانے "جینا جینا " کی مکمل ٹیم اس گانے کے لیے اکھٹی ہوئی ہے۔"جینا جینا "گانے کو بےحد پسند کیا گیا تھا، اس کے کمپوزرز سچن اور جگر نے بہترین کام کیا تھا، امید ہے شائقین حور گانے کو بھی اتنا ہی پسند کریں۔

واضح رہے کہ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بولی وڈ اداکار عرفان خان صبا قمر کے شوہر کا کردار ادا کریں گے,فلم  رواں سال 12 مئی کو ریلیز ہوگی۔

مزید :

تفریح -