اداروں کے کام نہ کرنے پر سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، عمران خان غیر معمولی شخصیت ہیں: مجیب الرحمان شامی

اداروں کے کام نہ کرنے پر سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، عمران خان غیر ...
اداروں کے کام نہ کرنے پر سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، عمران خان غیر معمولی شخصیت ہیں: مجیب الرحمان شامی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و کالم نویس مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ نیچے کے ادارے کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہر کام میں سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑتی ہے، چیف جسٹس نیچے کے اداروں کو کام کرنے کا پابند بنائیں۔ عمران خان غیر معمولی شخصیت ہیں جو انتھک محنت کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ” نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھاکہ یہاں ہر کام میں آپ کو سپریم کورٹ کو آواز دینی پڑتی ہے، جب تک نیچے والے اداروں کو سپریم کورٹ پابند نہ کرے یہ کام ہی نہیں کرتے، سپریم کورٹ ان اداروں کو کام پر مجبور کرے۔

رشتہ داریاں کام پر اثر انداز نہیں ہوتی، اعتزاز احسن کے اکلوتے برادر نسبتی سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد تھے: مجیب الرحمان شامی

انہوں نے لاقانونیت کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا اور کہاکہ پاکستان کے دل لاہور میں پی ایچ اے کے ایک سینئر افسر نے باغِ جناح میں بھینسیں رکھی ہوئی تھیں۔ افسر نے مالی کے بیٹے کو حکم دیا کہ بھینسوں کو چارہ ڈالو اسی دوران اس بیچارے کا ہاتھ کٹ گیا ۔ ہاتھ کٹنے پر افسر نے اس کو دھمکی دی کہ اگر میرے خلاف شکایت کی تو تمہیں نوکری سے نکال دوں گا۔ مالی نے اس واقعے کے خلاف چیف سیکرٹری تک درخواست دی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اب ایسی صورتحال میں لوگ سپریم کورٹ میں نہ جائیں تو کہاں جائیں ۔

غلام مصطفیٰ کھر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان معمولی شخصیت نہیں ہیں ، ان کی انتھک محنت کو داد دینی چاہیے، ان کے لہجے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی محنت سے اختلاف نہیں ہو سکتا، انہیں اپنی محنت اس طرف زیادہ کرنی چاہیے جہاں سے انہیں فائدہ بھی زیادہ ہو۔

انہوں نے سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے ریاستی اداروں کے سربراہوں پر تنقید کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانونی و آئینی اداروں کا تحکم و احترام لازم ہے ، سیاسی اداروں کے سربراہوں کو ان کے بارے میں دھیان سے بات کرنی چاہیے۔

مزید : لاہور