جمیکا ٹیسٹ،پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 93 رنز ، یاسر شاہ کے 4 شکار

جمیکا ٹیسٹ،پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 93 رنز ، یاسر شاہ کے ...
جمیکا ٹیسٹ،پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 93 رنز ، یاسر شاہ کے 4 شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلے ٹیسٹ کےچوتھے روز  کے کھیل میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 286 رنز کے جواب میں  407 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور  121  رنز سے برتری حاصل کرلی  کی،جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز  نے اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر  4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم کو 28 رنز کی ابھی بھی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس کی طرف سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے جس میں بریتھ وائٹ 14، پوؤل 49، ہیٹمیئر 20 اور چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہوپ 6 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔

نریندر مودی کی سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے اوپنربلے باز اظہر علی 15 اور احمد شہزاد 31  رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔گرین شرٹس کے مایہ ناز بلے باز یونس خان  58 رنز بنا کر گبریل کی گیند پر بریتھ ویٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 186 رنز پر گری جس میں بابر اعظم 78 رنز کی اننگز کھیل کر گبریل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بلے باز اسد شفیق 22 ،سرفراز احمد  54،محمد عامر 11،یاسر شاہ 8 اور وہاب ریاض 9  رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ اندیز نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے ،فاسٹ بولر محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستانی معروف بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنادیا، 10,000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیرہویں اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران سر انجام دیا۔

مزید :

کھیل -