متحدہ عرب امارات کی وہ 10 سرکاری نوکریاں جو پاکستانی بھی حاصل کرسکتے ہیں
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات میںتارکین افراد زیادہ تر غیر سرکاری نوکریاں کر رہے ہیں اور پیسے کماکر اپنے وطن میں اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو پوراکر ہے ہیں ،جب کوئی اپنے ملک سے دوسرے وطن پیسے کمانے کی غرض سے ہجرت کرتاہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی سے اچھی نوکر ی کر کے اپنی طرز زندگی کو بہتر بنائے ۔تاہم متحدہ عرب امارات میں 10ایسی سرکاری نوکریاں ہیں جوکہ غیر ملکی بھی کر سکتے ہیں ۔
دبئی کا محکمہ ثقافت
دبئی ثقافت اور فنون کی حکمت عملی میں سب سے آگے ہونے کی خواہش رکھتاہے ،دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد المتوم کی جانب سے یہ حکمت عملی 2015میں بنائی گئی تھی ۔اس محکمے میں غیر ملکی منیجر کی نوکری حاصل کر سکتے ہیں ۔
دبئی کا سرکاری میڈیا آفس
دبئی میڈیا انکارپوریٹڈ متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑی میڈیا آرگنائزیشن سمجھی جاتی ہے ۔جس میں غیر ملکی منصوبہ بندی کے ماہر بطور تجزیہ نگار نوکری حاصل کر سکتے ہیں ۔جبکہ اس محکمے میں انٹرنل آڈٹ سینئر منیجر کیلئے بھی غیر ملکی اپلائی کر سکتے ہیں ۔
دبئی ویمن اسٹبلشمنٹ
دبئی کے محکمہ ویمن اسٹبلشمنٹ امارات میں آپ بطور سینئر سیلز آفیسر نوکر ی حاصل کر سکتے ہیں ۔
دبئی پروفیشنل کمیونیکیشن کارپوریشن سرکاری اور غیر سرکاری سیکٹرز کو خدمات فراہم کرتاہے اور اس میں ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پر تارکین وطن نوکری حاصل کر سکتے ہیں ۔
دبئی کسٹمز کے محکمے میں انسپیکشن آفیسر پر بھی غیر ملکی تعیناتی کیلئے اہل ہیں ۔
دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروس میں طبی امداد کیلئے نرس بھرتی ہونے کیلئے بھی غیر ملکی خواتین اہل ہیں ۔
دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ میں تین مختلف اسامیوں پر تارکین وطن نوکری حاصل کر سکتے ہیں
بطور سینئر گرافک ڈیزائنر
بطور پارٹرنرشپ آفیسر
بطور پروٹوکول آفیسر
محمد بن راشد ہاوسنگ اسٹبلشمنٹ میں سینئر سوشل ریسرچر
دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں سسٹم انجینئر
دبئی میونسپلٹی پانچ مختلف اسامیوں کیلئے غیر ملکی اہل ہیں
مکینکل انجینئر
انوائرمنٹ آفیسر
فوج ہائجین انسپکشن آفیسر
ویٹرنیٹی ڈاکتر
سول انجینئر
اگر آپ ان اسامیوں پر اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو اس یہاں کلک کریں