دھرنوں او رلاک ڈاون سے ملکی ترقی کے خلاف ساز ش کی گئی،سابق حکمرانوں نے بجلی کے نام پر قوم سے کھیل کھیلا:شہباز شریف

دھرنوں او رلاک ڈاون سے ملکی ترقی کے خلاف ساز ش کی گئی،سابق حکمرانوں نے بجلی ...
دھرنوں او رلاک ڈاون سے ملکی ترقی کے خلاف ساز ش کی گئی،سابق حکمرانوں نے بجلی کے نام پر قوم سے کھیل کھیلا:شہباز شریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور لاک ڈاون کی آڑ میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی گئی جبکہ سابق حکمرانوں نے پوری قوم کیساتھ بجلی کے نام پر کھیل کھیلا ہے۔

اپنے اختیارات استعمال کرکے اپنے بیٹے کو نوکری دلوانے والے سعودی وزیر کو بادشاہ سلمان نے سزا سنادی، کیا سزا سنائی؟ جان کر آپ بھی انصاف کے اس نظام پر عش عش کر اُٹھیں گے

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں توانائی منصوبوں میں مجرما نہ غفلت ہوئی، نہ صرف سابق حکمرانوں نے بجلی کے نام پر قوم سے کھیل کھیلابلکہ دھرنوں او رلاک ڈاون سے ملکی ترقی کے خلاف ساز ش کی گئی جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ عوامی خوشحالی کیخلاف سازشیں کرنیوالے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں جبکہ ان عناصر نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن مخالفین یہ جان لینا چاہیے کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ہم 2018 میں عوام خدمت ،دیانت اور امانت کی سیاست کوکامیاب کرائینگے۔

مزید : قومی