اب اگر کبھی دبئی جائیں تو یہ ایک کام کبھی غلطی سے بھی نہ کریں، 30 لاکھ روپے جرمانہ دینا پڑے گا، اعلان ہوگیا، اس کام سے منع کردیا گیا جو بہت سے پاکستانیوں کو کرنے کی عادت ہے

اب اگر کبھی دبئی جائیں تو یہ ایک کام کبھی غلطی سے بھی نہ کریں، 30 لاکھ روپے ...
اب اگر کبھی دبئی جائیں تو یہ ایک کام کبھی غلطی سے بھی نہ کریں، 30 لاکھ روپے جرمانہ دینا پڑے گا، اعلان ہوگیا، اس کام سے منع کردیا گیا جو بہت سے پاکستانیوں کو کرنے کی عادت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ دبئی میں مقیم ہیں یا اس خوبصورت شہر کی سیر کو جانے کا رادہ رکھتے ہیں تو وہاں ایک کام، جو ہمارے ہاں بہت بے فکری سے کیا جاتا ہے، بھول کر بھی نہ کیجئے گا۔ یہ ممنوع کام سیوریج کا پانی کسی کھلے مقام یا غیر منظور شدہ جگہ پر چھوڑنا ہے، جس پر ایک لاکھ درہم (تقریباً 30لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔ 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گلیوں بازاروں میں کوڑا کرکٹ پھیلانے، مخصوص جگہوں کے علاوہ کہیں پیشاب کی حاجت رفع کرنے یا عوامی مقامات پر تھوک پھینکنے والوں کو بھی 500 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ سیوریج کے پانی کی لیکیج روکنے میں غفلت کا مرتکب پائے جانے والوں کو 10ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح ٹینکر یا ائیرکنڈیشنر سے پانی لیک ہونے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ دبئی میٹرو میں، اس کے پلیٹ فارم پر، اور دبئی کی بسوں میں چیونگم چبانے کی بھی اجازت نہیں۔ عوامی مقام پر چبائی ہوئی چیونگم پھینکنے والے کو 1000 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -