بجلی غریب پاکستانی کا مسئلہ ہے، آپ کیس نہ سنیں،وکیل کے اعتراض پر ہائی کورٹ کے جج نے نندی پور کیس کی سماعت سے معذرت کرلی

بجلی غریب پاکستانی کا مسئلہ ہے، آپ کیس نہ سنیں،وکیل کے اعتراض پر ہائی کورٹ کے ...
بجلی غریب پاکستانی کا مسئلہ ہے، آپ کیس نہ سنیں،وکیل کے اعتراض پر ہائی کورٹ کے جج نے نندی پور کیس کی سماعت سے معذرت کرلی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نندی پور پاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ چینی کمپنی کو دینے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے تاکہ اسے کسی دوسرے بنچ کو تفویض کیا جاسکے۔

اداروں کے کام نہ کرنے پر سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، عمران خان غیر معمولی شخصیت ہیں: مجیب الرحمان شامی

فاضل جج نے درخواست گزار وکیل اظہر صدیق کے اعتراض پرکیس کی سماعت سے انکار کیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے بنچ پر تحفظات ہیں، کیس کسی دوسرے جج کے پاس منتقل کیا جائے جس پرفاضل جج نے کہا کہ آپ دلائل دیں، یہ عدالت بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بجلی غریب پاکستانی کا مسئلہ ہے، بہتر یہ ہے کہ کیس منتقل ہی کر دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے اعتراض کے بعد فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی کہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسرے بینچ کو بھجوا دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نندی پور منصوبے کا ٹھیکہ چینی بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا جبکہ وزیر اعلی شہباز شریف نے منصوبے کی بنیاد پر قوم سے بار بار جھوٹ بولا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ شریف خاندان نے نندی پورے منصوبے میں کروڑوں کی کرپشن کی ہے۔ ،عدالت نندی پور منصوبہ بلیک لسٹڈ کمپنی کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

مزید : لاہور