سپریم کورٹ نے ملازمین کوفارغ کیا ،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دوبارہ بھرتی کرلئے ،ہائی کورٹ نے بورڈ سے جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ نے ملازمین کوفارغ کیا ،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دوبارہ بھرتی کرلئے ...
سپریم کورٹ نے ملازمین کوفارغ کیا ،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دوبارہ بھرتی کرلئے ،ہائی کورٹ نے بورڈ سے جواب مانگ لیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پرنوکری سے برطرف ملازمین کی ازسرنو بھرتیوں کے خلاف دائردرخواست پرایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

یونس خان نے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا، رقم فلاحی ادارے کو دیں گے

جسٹس علی باقرنجفی نے مظہر حیات ودیگرکی درخواست پرسماعت کی ،درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ سپریم کورٹ نے میرٹ کے برعکس تعینات ہونے والے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے سبجیکٹ سپیشلسٹس کونوکریوں سے برطرف کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے تحت نکالے گئے ملازمین کو پنجاب ٹیکسٹ بورڈ میں ازسر نو بھرتی کر لیا گیا ہے جونہ صرف عدالتی فیصلے کی توہین ہے بلکہ اس اقدام سے پہلے سے موجود ملازمین کی سنیاٹی بھی متاثر ہوئی ہے۔عدالت نے درخواست گزارکے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور