سرکاری ملازمین کوریٹائرمنٹ پرگروپ انشورنش کی رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست خارج

سرکاری ملازمین کوریٹائرمنٹ پرگروپ انشورنش کی رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف ...
سرکاری ملازمین کوریٹائرمنٹ پرگروپ انشورنش کی رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست خارج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کوگروپ انشورنش کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت نہ دینے کے خلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کردی ۔

نیا گانا "حور " میرے دل سے بےحد قریب، اس سال کا سب سے بڑا گانا ہے:عاطف اسلم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصورعلی شاہ نے محمد الیاس سمیت 19ریٹائرڈملازمین کی درخواستوں پرسماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے ثمرہ ملک ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ملازمین کی ملازمت کے دوران گروپ انشورنس کے نام پررقم کی کٹوتی کی جاتی ہے لیکن یہ رقم سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت نہیںدی جاتی بلکہ سرکاری ملازم کے دوران سروس فوت ہونے پراس کے ورثاءیا ریٹائرمنٹ کے 5سال بعد دی جاتی ہے.

درخواست گزاروں کی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت ادا کرنے کاحکم دے، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب انوارحسین نے موقف اختیارکیا کہ یہ سرکاری ملازمین کے متعلقہ کیس ہے جس کا عدالت کے پاس سماعت کا اختیارنہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد 2015ءسے دائردرخواستوں کو ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کردیاہے۔

مزید : لاہور