ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کو جواب جمع کروا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کھلاڑی ناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب جمع کروا دیاہے جس میں انہوں نے اپنی عبوری معطلی کو بھی چیلنج کر دیاگیاہے۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ناصر جمشید نے پی سی بی میں جواب اپنے وکیل کے ذریعے جمع کروایاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ان کی معطلی کو ختم کیا جائے کیونکہ ان کی کرکٹ کو نقصان پہنچ رہاہے ۔