اورنج ٹرین کرپشن کیس،کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور نیسپاک کے 3افسروں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اورنج ٹرین کرپشن کیس،کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور نیسپاک کے 3افسروں کی ضمانت ...
اورنج ٹرین کرپشن کیس،کنسٹرکشن کمپنی کے مالک اور نیسپاک کے 3افسروں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران 11کروڑ روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میںملوث مقبول کولسن کنسٹرکشن کمپنی کے مالک عامر لطیف اور نیسپاک کے 3افسروں کی ضمانت کی درخواستیںخارج کردی ہیں۔

نریندر مودی کی سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کی بیٹی کوانوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد

عداسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم کی عدالت میں اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران 11کروڑ روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث مقبول کولسن کنسٹرکشن کمپنی کے مالک عامر لطیف، نیسپاک کے 3افسروں رضوان علی، محمد آصف، اسد گیلانی کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی تواینٹی کرپشن کے تفتیشی آفیسر زبیر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایل ڈی اے کے چیف انجینئراسرارسعید نے مقدمہ درج کرایا ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اورنج ٹرین کی تعمیر کے د وران چوبرجی سے علی رضا آباد تک پلر تعمیر کئے اس میں ناقص میٹریل لگا کر 11کروڑ روپے خوردبرد کئے۔

عدالت نے گزشتہ روز وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں،واضح رہے کہ فاضل عدالت کے مذکورہ بالا حکم کے بعدملزمان عدالت سے غائب تھے جس ۔تفتیشی آفیسر نے ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرلئے ہیں۔

مزید : لاہور