دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، گوجرانوالہ سے جماعت الاحرار کے 3دہشتگردگرفتار

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، گوجرانوالہ سے جماعت الاحرار کے 3دہشتگردگرفتار
دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، گوجرانوالہ سے جماعت الاحرار کے 3دہشتگردگرفتار

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے 3دہشتگرد گرفتار کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

شہر قائد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا چھاپہ،کریکر حملے میں 4اہلکار زخمی

تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے گوجرانوالہ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرارسے ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حساس تنصیبات اور مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تاہم پولیس نے زیرحراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : لاہور