عمران خان کا 28 تاریخ کے جلسےسے متعلق ویڈیو پیغام جاری ، تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 28اپریل بروز جمعہ کوپانامہ کیس کے حوالے سے ہونے والے جلسے سے متلعق ویڈیو پیغام جاری کردیا اور تمام پاکستانیوں کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں شرکت کی دعودت دیدی۔
شہر قائد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا چھاپہ،کریکر حملے میں 4اہلکار زخمی،1دہشتگرد گرفتار
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم اس کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف جلسہ کرنے جا رہے ہیں جسے مستقبل کے 2 چیف جسٹسز آف پاکستان نے کرپٹ قرار دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے 2 جج صاحبان نے نہ صرف نواز شریف کو کرپٹ قرار دیا ہے بلکہ اسے جھوٹا بھی کہا ہےجبکہہم اس جلسے میں مطالبہ کریں گے کہ کرپٹ وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ہم تفتیشی اداروں کو بھی اس جلسے کے ذریعے یہ پیغام دیں گے کہ ساری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے اگر انصاف نہ کیاگیا تو یہ قوم آپ لوگوں کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہم ایک تاریخی جلسہ کریں گے ،پوری قوم جمعہ کے روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں اکٹھی ہوتاکہ ہماری تحریک کی جدوجہد کے نتیجے میں ان حالات تک پہنچنے والی حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیا جا سکے۔