طلبہ تنظیم کا کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ، یونیورسٹی ہاسٹلز میں آپریشن کا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے ناظم اسامہ اعجاز نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو غنڈہ گرد عنا صر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، یہ عناصر نہ صرف یونیورسٹی بلکہ سارے لاہور کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔برکت مارکیٹ اور یونیورسٹی ہاسٹلز میں ان عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
انسانیت کی خدمت، کشمیری صحافی کو دنیا بھر میں خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات جمعیت کے ناظم پر یونیورسٹی کے اندر مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد طلبہ تنظیم نے کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ برکت مارکیٹ اور یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر طلبہ عناصر مسلح ہوکر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے غنڈہ گرد عناصرکے خلاف تاحال کاروائی نہ کرنا باعث تشویش ہے۔پولیس نے ملزمان کو کھلی چھٹی دے کر حالات کو مزید خراب کیا ہے.
یونس خان کے بعد مصباح الحق نے بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا ،5ہزار رنز مکمل کر لیے
اسامہ اعجاز نے الزام کیا کہ برکت مارکیٹ اور پنجاب یونیورسٹی میں مقیم بعض پشتون طلبہ لاہور کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں زہر کا کاروبار کرنے والے عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لیا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔