اسرائیلی پولیس نے القدس میں چھپائی خانہ مسمار کر دیا

اسرائیلی پولیس نے القدس میں چھپائی خانہ مسمار کر دیا
اسرائیلی پولیس نے القدس میں چھپائی خانہ مسمار کر دیا

  

مقبوضہ بیت المقدس (یواین پی)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران بیت عنان کے مقام پر واقع ایک پریس(چھاپہ خانہ)مسمار کردیا۔ کارروائی سے قبل پریس سینٹر میں موجود مشینری اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے۔ مط

غیرملکی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے پریس خانے کا محاصرہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر چھپائی کے لیے رکھی گئی لاکھوں شیکل مالیت کی مشینری اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے۔ بعد ازاں اس کے ایک بڑا حصہ گرا دیا گیا۔ صہیونی حکام کی طرف سے چھپائی خانہ مالکان کو آج ہی ایک نوٹس بھی ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پریس کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -