یمن میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ، 33افراد جاں بحق

یمن میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ، 33افراد جاں بحق
یمن میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ، 33افراد جاں بحق

  

صنا(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن میں شادی کی تقریب میں سعودی اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں 33افراد جاں بحق اور55 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فضائی حملہ صوبے حجہ میں گذشتہ رات کیا گیاجب بنی کیز ضلع کے گاوں میں شادی کی تقریب ہورہی تھی جس پر اتحادی فورسز نے دو بار بمباری کی۔حملے میں متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ ہوئے جبکہ جمعے کو بھی صوبے تائز میں اتحادی فورسز نے 2گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 17افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مارچ 2015 سے سعودی اتحادی فورسز یمن میں حوثی باغیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -