کویتی پولیس نے فلپائنی خادماؤں کو فرار کروانے والے 3افرادکو گرفتارکرکے ملک بدر کردیا

کویتی پولیس نے فلپائنی خادماؤں کو فرار کروانے والے 3افرادکو گرفتارکرکے ملک ...
کویتی پولیس نے فلپائنی خادماؤں کو فرار کروانے والے 3افرادکو گرفتارکرکے ملک بدر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(یوا ین پی )کویت سے فلپائنی خادماؤں کو فرار کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا۔
مقامی اخبار الانبا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق کویتی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کویتی کفیلوں کے گھروں سے فرار ہونے والی خادماؤں کے کیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک منظم گروہ انہیں کو فرار کرانے میں مدد کرتا ہے۔بعد ازاں انکشاف ہوا کہ گروہ کا تعلق فلپائنی سفارتخانے سے ہے۔ کیس کی تفتیش کے دوران فلپائنی سفارتخانے کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ ان کا ایک ساتھی فلپائن روانہ ہونے کے لئے ایئر پورٹ گیا ہے۔ 
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ان کا تیسرا ساتھی بھی گرفتار ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق فلپائن کی خفیہ ایجنسی سے ہے اور وہ کفیلوں کے پاس پھنسی ہوئی فلپائنی خادماؤں کو رہا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔