اولمپین منصور احمد کی علاج کیلئے بھارت سے اپیل

اولمپین منصور احمد کی علاج کیلئے بھارت سے اپیل
اولمپین منصور احمد کی علاج کیلئے بھارت سے اپیل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولمپین منصور احمد نے بھارتی حکومت سے دل کی پیوند کاری کے سلسلے میں مدد کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصور احمد نے یہ اپیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی ہے کیونکہ ان کے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ دل کی پیوندکاری سے ان کی حالت میں بہتری آسکتی ہے۔

واضح رہے منصور احمد جو کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور اس وقت بھی کراچی میں امراض قلب کے قومی ادارے میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت بہتر نہیں بتائی جارہی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر کی طبیعت تین روز قبل بگڑ گئی تھی جس پر انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،ڈاکٹروں نے صورتحال کو سنبھالا دیا اورانہیں بتایا کہ دل کی پیوندکاری سے ان کی حالت بہتر ہوسکی ہے اور یہ علاج آج کل انڈیا میں کامیابی سے ہورہا ہے۔

پاکستان کے سابق اولمپین نے بھارتی حکومت خاص طور پر وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی کہ وہ انہیں علاج کےلئے ویزہ جاری کریں اور ان کی اپیل پر انسانی ہمدردی کے طور پر غور کریں۔

مزید :

کھیل -علاقائی -سندھ -کراچی -