350کلو ہیروئن مصرسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 5افراد گرفتار
قاہرہ(یوا ین پی )مصرکی پولیس نے 350کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 افراد کوگرفتار کرلیا۔
مصری نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے سفاجا بندرگاہ کے قریب ایک مشتبہ ایرانی کشتی کو روکا جس کی تلاشی کے دوران 350 کلو ہیروئن قبضہ میں لیتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو الغردقہ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے گرفتارافرادکو 15دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی قیمت 10بلین مصری پاؤنڈ ہے۔