میاں برادران نے پاکستان کوترقی کی جانب گامزن کیاہے،اصغرمجید
لاہور (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤ اُمیدوارپی پی 170لاہور،اصغرمجید(گجومتہ) نے کہاہے کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو شدیدبحرانوں اوراندھیروں سے نکال کرروشنی ،ترقی، خوشحالی اور مستحکم پاکستان کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ن لیگ کی حکومت نے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھا کرترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑاکردیاہے۔شدید رکاوٹوں اورمخالفت کے باوجود اورنج لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے
جس کی تکمیل سے اڑھائی لاکھ افراد کو روزانہ کی بنیاد پر جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے الیکشن 2018 ء میں ووٹ کی عزت بحال ہوگی۔
مخالفین جانتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔میاں شہبازشریف نے عوام کو میٹرو بس کا تحفہ دیا۔اب اورنج ٹرین کاتحفہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔کاہنہ میں سوبیڈ کاہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔کاہنہ کے عوام کیلئے سوبیڈ کاہسپتال بہت بڑی خوش خبری اورتحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ کے حکم سے عوام آئندہ الیکشن میں دھرنا پارٹی کو عبرتناک شکست سے دوچار کر یں گے اورپاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کی عدالت میں سرخروہوگی