جامع مسجد کبریٰ نیوسمن آباد میں کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس

جامع مسجد کبریٰ نیوسمن آباد میں کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کل مسالک علماء بورڈ کا اہم اجلاس جامع مسجد کبری نیوسمن آبادلاہورمیں ہوا،اجلاس میں ملک میں فرقہ واریت کے خاتمہ اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے 13مئی کو لاہور میں بین المسالک اتحاد امت کانفرنس منعقدکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،جب کہ بورڈ کے شوری کے ارکان کی تعداد 71کرنے اوراس کانفرنس میں ان کے ناموں کے اعلان کا فیصلہ کیاگیاہے اجلاس میں مولانامحمدعاصم مخدوم ،علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ،مولاناایوب خان ثاقب ،علامہ حافظ کاظم رضاء نقوی، مولاناشکیل الرحمن ناصر، علامہ وقار الحسنین نقوی ،حافظ شعیب الرحمن ،مولاناعبدالرب امجد،مولانامحمداسلم صدیقی، مولانا افضل حیدری،قاری انعام الرحیم ، ڈاکٹر بدر منیر مجددی،علامہ شبیر انجم ودیگر نے شرکت کی ،اجلاس کے بعدکل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی راہنما مولانامحمدعاصم مخدوم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہ انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

۔، فرقہ وارانہ فسادات نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلاکرکے رکھ دیاہے ، کل مسالک علماء بورڈ پاکستان کا واحد کل مسالک پلیٹ فارم ہے جو بلارنگ و نسل و مکتبہ فکر انتہاپسندی کے خلاف سرگرم عمل ہے ،مذہب یا مسلک کے نام پر فرقہ واریت اور دہشت گردی خلاف اسلام اور خلاف قانون ہے ،کسی بھی مسلمان فرقے کی تکفیر جائز نہیں ۔آئین پاکستان میں مسلمان کی تعریف تمام اکابر کے درمیان متفق علیہ ہے،مقدس شخصیات میں کسی کی توہین یا تحقیر کرنا جرم ہے ،حکومت ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کرئے ،

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -